لیاری ایکسپریس وے پر پولیس مقابلہ میں ایک زخمی ڈاکو سمیت 2 گرفتار

کراچی(پی پی آئی)گلبہار کی حدود لیاری ایکسپریس وے پرپولیس نے ایک مقابلہ کے بعد2اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرلیے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ کچا راستہ پلیاندی لیاری ایکسپریس وے نزدحاجی مریدگوٹھ حدود تھانہ گلبہارمیں ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ دو کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کرس ولدخالد مسیح اور کرسٹوفر ولد وسیم مسیح کینام سیہوئی، ملزمان سے دو30 بورپسٹل لوڈمیگزین،نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

Sat Aug 3 , 2024
لاہور/کراچی(پی پی آئی)پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے  پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورسندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں […]