کراچی(پی پی آئی)غیر قانونی مزدور دشمن ٹھیکیداری نظام کے خلاف نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ پر لگایا گیا۔ تین روزہ کیمپ پر 4 اگست تک سہہ پہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک مزدور 4 اگست تک احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی پریس ریلیزکے مطابق مزدوروں کی ایک بڑی ریلی بھی کراچی پریس کلب سے نکالی جائے گی۔ جس میں کراچی کے مختلف علاقوں اور کارخانوں کے مزدور شریک ہونگے۔