اسلام آباد(پی پی آئی)اپوزیشن کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور حکومتی اتحاد میں رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحادسے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں ابتدائی رابطوں کی وفاقی دارالحکومت کے سیاسی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئندہ ہفتے ملاقاتوں کا امکان ہے۔