مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیر5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا جس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر مظاہرے کیے جائیں گے۔