بھارت نے 5 اگست 2019 کوکشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،مشعال ملک

 اسلام آباد(پی پی آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔5 اگست 2019 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، اس اقدام سے ملک کے باقی حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد حاصل کرنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرگئی،خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی

Sat Aug 3 , 2024
پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت  20 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے خانوزئی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈالر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 […]