پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے خانوزئی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈالر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جسے مزید علاج کے لیے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔