پشاور(پی پی آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مینڈیٹ چور ن لیگ خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔