بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں

اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت داخلہ نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ دوست ممالک کے تاجروں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام میں بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔  کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے دوست ممالک کے کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ویزا نظام کو مزید نرم کیے جانے کی ہدایت کی تھی۔ مزید برآں، ’ویزا آن ارائیول‘ کی سہولت 108 بزنس ویزا لسٹ (BVL) اور 64 سیاحوں کی فہرست والے ممالک کے لیے دستیاب ہے۔پاکستان کا سفر کرنے والے تاجروں کو سفر سے 24 گھنٹے قبل صرف الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن فارم بھرنا ہوگا، جس کے اندر ویزا الیکٹرانک طور پر جاری کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ ویزے اب الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی فارم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جس نے صرف بنیادی معلومات کے لیے مطلوبہ فیلڈز کو 161 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 عمران لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں: بیرسٹر سیف

Sat Aug 3 , 2024
پشاور(پی پی آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مینڈیٹ چور ن لیگ  خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔بیرسٹر سیف نے […]