محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کیے اور دہشت گرد عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ڈیٹونیٹر، 2 آئی ای ڈی بم برآمد کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈرگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اورنقدی بھی قبضیمیں لی گئی۔
Next Post
بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں
Sat Aug 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت داخلہ نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ دوست ممالک کے تاجروں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام میں بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے دوست ممالک کے کاروباری افراد، […]
