بلوچستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے معذور،مجموعی تعداد 11 ہو گئی

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے معذور ہو گئے، جس کے بعد رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ پولیو پروگرام کے حکام نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے لیے بلوچستان میں عدم تحفظ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) خضدار اور اس سے پہلے 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے جس سے وائرس سے متاثرہ اضلاع کی کل تعداد 57 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق، جھل مگسی کی یونین کونسل میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جہاں 3 سالہ بچہ وائرس سے متاثر پایا گیا اور قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل مائزئی میں ڈیڑھ سالہ بچہ بھی وائرس سے متاثر پایا گیا۔پولیو پروگرام کے حکام نے بتایا ’جھل مگسی میں وائرس سے متاثرہ بچہ جولائی میں اوستہ محمد کے علاقے میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے، جب کہ قلعہ عبداللہ کے بچے کو متاثر کرنے والے وائرس کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے لیکن اس سال یہ تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے حالانکہ سال مکمل ہونے میں ابھی 5 ماہ باقی ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو نے مزید 2 پاکستانی بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا، اور وہ زندگی بھر کے لیے مفلوج ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اس سال یہ وائرس 50 سے زائد اضلاع میں پایا گیا ہے، خاص طور پر بلوچستان میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں صوبے کے 6 اضلاع میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ریٹائرڈ کیپٹن انوار الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو پروگرام کو حالیہ مہینوں میں پولیو مہم میں رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد اور کراچی کے امریکی ویزا دفاترویزے کے حصول کیلئے درخواستوں کے ڈھیر

Sat Aug 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد اور کراچی میں امریکی ویزا دفاتر ایک ماہ میں 10 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام کر رہے ہیں جب کہ اپوائٹمنٹ ویٹنگ کا وقت بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً آدھا کردیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی […]