اسلام آباد اور کراچی کے امریکی ویزا دفاترویزے کے حصول کیلئے درخواستوں کے ڈھیر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد اور کراچی میں امریکی ویزا دفاتر ایک ماہ میں 10 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام کر رہے ہیں جب کہ اپوائٹمنٹ ویٹنگ کا وقت بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً آدھا کردیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر سے جاری کیے گئے ویزوں کی تعداد 2023 میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے2024 میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈاکٹر شاہد کے قتل کا معاملہ، پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی

Sat Aug 3 , 2024
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر پولیس ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے مقتول کے کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازع کے شواہدبھی نہیں مل سکے ہیں۔جس جگہ قتل ہوا وہاں لگا کیمرہ بھی خراب نکلا، واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے […]