لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر پولیس ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے مقتول کے کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازع کے شواہدبھی نہیں مل سکے ہیں۔جس جگہ قتل ہوا وہاں لگا کیمرہ بھی خراب نکلا، واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے۔ مقتول شاہد صدیق پر 6 ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور اقراء ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو لاہور میں قتل کر دیا گیاتھا۔