ماریا شراپووا کا برسبین اوپن سے ٹینس کورٹ میںواپسی کا فیصلہ

ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد آئندہ ماہ دسمبر میں شیڈول برسبین انٹرنیشنل سے ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ایونٹ انتظامیہ نے بھی شراپووا کی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔رواں برس جون میں ومبلڈ ن ٹورنامنٹ کے دوران ماریا شراپووا انجری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے باعث وہ یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں اور سیزن کے آخری چیمپئن شپ ڈبلیو ٹی اے میں شرکت سے محروم رہیں ۔چار بار کی عالمی چیمپئن برسبین اوپن سے اپنے سیزن کا افتتاح کریں گی ۔

Next Post

رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا

Thu Nov 21 , 2013
سنتیاگو: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کر نا پڑا۔دونوں کھلاڑی چلی کے شہر سنتیاگو میں ایک نمائشی میچ میں شریک ہوئے ۔ دو ہفتے قبل اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں بھی نڈال کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑا تھا […]