شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر جشن آزادی منانے کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر جشن آزادی منانے اور جلسہ عام کی اجازت مانگ لی۔شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی جلسے کی اجازت دی جائے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس نے شیخ رشید کی درخواست وصول کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 کراچی ائیرپورٹ رن وے پر طیاروں کوپھسلن کا خدشہ

Sat Aug 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔سی اے اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث کراچی ائیرپورٹ رن وے پر طیاروں کی پھسلن کا خدشہ ہے۔ سول ایوی ایشن نے تمام ایرلائینز اور ایوی ایشن کمپنیوں کے پائلٹس کو خبردار کردیا۔اعلامیے کے مطابق بارش کے باعث کراچی […]