کراچی(پی پی آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔سی اے اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث کراچی ائیرپورٹ رن وے پر طیاروں کی پھسلن کا خدشہ ہے۔ سول ایوی ایشن نے تمام ایرلائینز اور ایوی ایشن کمپنیوں کے پائلٹس کو خبردار کردیا۔اعلامیے کے مطابق بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 25 ایل گیلا ہونے سے پھسلن ہورہی ہے،اضح رہے کہ کراچی میں مون سون اسپیل جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو بھی شہر میں ہلکی اور تیز بارش متوقع ہے۔ شہر میں اس وقت 13کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔