اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کیلئیپاکستان میں ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد وزارت داخلہ پہنچا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین سے عراق میں پاسپورٹ نہ لینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز فوری اقدامات کی متقاضی ہے، امید ہے کہ عراقی حکومت اس ضمن میں جلد حتمی فیصلہ کرے گی، پاکستان نے عراقی بہن بھائیوں کیلئے ویزا فری کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل شروع ہو جائے گا۔