کراچی(پی پی آئی)ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت 35اپ، 36 ڈاون سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر2024سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے- 35اپ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہو کر حیدرآباد،خانپور، خانیوال، فیصل آباد،سانگلہ ہل، وزیر آباد،گجرات، جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات8 بج کر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی -اسی طرح36ڈاو?ن سر سید ایکسپریس راولپنڈی سے دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1 بج کر 50 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی –