راولپنڈی(پی پی آئی) راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون عظمت آرا کوقتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی نیشنلٹی ہولڈر خاتون بیرون ملک سے اپنے مکان کا قبضہ لینے پاکستان آئی تھی،بذریعہ عدالت خاتون کو قیمتی گھر کا قبضہ واپس دلوایا گیا تاہم ملزمان نے ٹارگٹ کارروائی میں خاتون کو قتل کیا، مقدمے کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان مکان پر ناجائز قابض تھے،ملزمان نے خاتون کی گاڑی کو ڈیفنس چوک کے قریب روکا اور گاڑی میں سوار خاتون کے سر میں گولی ماری جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔