اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دِہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور سابق ایم این اے علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداددہشت گردی کی عدالت میں علی وزیر کو پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے جسمانی ریمانڈ کی منظوری نے دی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ علی وزیر نے پولیس اہلکار سے گن چھینی اور ایک اہلکار کی شرٹ پھاڑ دی،انہیں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔