کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 15 جولائی سے شروع ہوگی

کراچی، 3 جولائی 2025 (پی پی آئی): آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 15 جولائی سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے تیمیں شریک ہوں گی ۔چمپئن شپ کی کراچی ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پیر، 7 جولائی کو سہ پہر 3:30 بجے، اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی، نارتھ ناظم آباد میں ہوں گے۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سربراہ، خواجہ جنید الحسن نے تمام اہل کھلاڑیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ شرکاء سہ پہر 3:00 بجے تک ایسوسی ایشن کے رکن عظمت پاشا کو رپورٹ کریں۔اولمپئنز سمیر حسین، کاشف جواد، محمد انیس، انٹرنیشنل سرفراز احمد، اور ارشد حیدر پر مشتمل سلیکشن پینل کھلاڑیوں کا جائزہ لے گا۔ منتخب کھلاڑیوں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا