لاہور(پی پی آئی)شہدائے پولیس کا قومی دن آج پنجاب بھرمیں منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد قوم کے بہادر جوانوں کی تکریم اوران کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرناہے۔یوم شدائے پولیس کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کے تمام شہداء کی شاندار قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی تعظیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور پنجاب کی حکومت شہدا کے خاندانوں کی بہبود کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔