وزیر خزانہ نے تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

لاہور(پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے دورے کے دوران تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ریجنل ٹیکس آفیسر لاہور نے وزیر خزانہ کو سکیم کے دائرۂ کار اور اس کے فوائدپر جامع بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجردوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس پر موثر عملدرآمد اور ٹیکسوں کی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے تاجروں کے لئے آسان اور سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ تاجر نمائندوں سے بھی ملے اور سکیم کو مزیدبہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز بھی سنیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم کو کی افادیت میں اضافے کے لئے متعلقہ سفارشات پرموثر انداز میں عملدرآمدکیا جائے۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور تقریباً پچیس ہزار رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ پاکستان میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کل منایا جائیگا

Sun Aug 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یوم استحصال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کل منایا جائے گا۔وزیراعظم کو یوم استحصال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔یوم استحصال پانچ اگست دوہزار انیس کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی اقدام کی مذمت اور کشمیریوں کے […]