جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا بھارتی پنجاب میں کشمیر طالب علم کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں سی جی سی کالج میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم عماد احمد شیخ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیراسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا عماد احمد شیخ گریجویشن سال دوم کا طالب علم تھا۔جے کے ایس اے کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اوشیبہ بشیر نے ان کی پراسرار موت کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔جے کے ایس اے نے کہا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن نے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکام سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گاندربل میں بادل پھٹنے سے سرینگر لہہ ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

Sun Aug 4 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بادل پھٹنے سے سرینگر-لہہ ہائی وے کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ضلع گاندربل کے علاقے کچرون میں سڑک کو نقصان پہنچنے […]