گوجرانوالہ(پی پی آئی)9 مئی کے مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی اور عالیہ حمزہ کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، چھٹے روز بھی عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے عدالت کو موصول نہیں ہوئے۔ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہوگی، عالیہ حمزہ تھانا کینٹ گوجرانوالا کے مقدمے میں گرفتار اور جیل میں ہیں۔