اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نیر بخاری کی جماعت کی قیادت کی طرف سے ہمیں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ کا فضل ہے موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے۔ اگر کبھی بھی انتخابات قبل از وقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔