اسلام آباد(پی پی آئی) ترکیہ کا 10رکنی اعلی سطحی وفدآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا اس دوران وفد کراچی بھی آئے گا۔، ترکیہ کے وزیر تجارت وفد کی سربراہی کریں گے، جمہوریہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بھی ملاقات کرے گا،پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران باہمی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بھی بات چیت ہو گی۔