کراچی(پی پی آئی)گلشن اقبال بلاک 13کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ کے باشندوں کو کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے واٹر کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ گلشن اقبال بلاک 13میں کئی روز سے پانی کی سپلائی بند ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان علاقے میں پانی کی لائن ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے واٹرکارپوریشن حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ڈیمج لائن کی فوری مرمت کرانے کے احکامات دئیے جائیں تاکہ علاقے میں پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔