لاہور (پی پی آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“ اور بہروپیہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیئے ہیں وہ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، سینئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور ایئربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاو¿س اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، جی ایچ کیو پر حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟۔