گلگت بلتستان (پی پی آئی)گلگت بلتستان کے گاوں ‘غورثہ’ میں حالیہ سیلاب نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ دریائی کٹاو کے سبب سیاچن جانے والی مرکزی شاہراہ بند ہو گئی اور سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند باندھنے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔ تحصیل مشہ بروم ضلع گنگ چھے کے گاوں غورثہ کو سیلاب نے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے دریاوں میں طغیانی کا سامنا ہے۔سیلاب سے کھڑی فصلیں، باغات اور پھل دار درخت متاثر ہوئے ہیں۔ سیاچن روڈ بند ہونے کی وجہ سے آمدورفت کا نظام متاثر ہے۔