کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے نومنتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار 11اگست کو صبح دس بجے صوبائی دفتر قبا آڈیٹوریم میں طلب کرلیا ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے مطابق اجلاس میں آئندہ دوسال کے لیے نومنتخب مجلس شوریٰ کے حلف کے علاوہ دھرنا تحریک سمیت دیگردعوتی وتنظیمی امورپر غور کیا جائے گا،بعد از شوریٰ سندھ کے ضلعی امرکا اجلاس منعقد ہو گا۔