وزیراعظم سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کنے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے بڑھا کر سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور 2023 کے زلزلے میں پاکستان کی جانب سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کی بھرپور امداد پر وزیرِ اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 یومِ آزادی پر عام تعطیل، بنک،مالیاتی ادارے بھی بندرہیں گے

Fri Aug 9 , 2024
 کراچی(پی پی آئی)حکومتِ پاکستان نے  14 اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،اس موقع پر بنک اورتمام مالیاتی ادارے بھی بندرہیں گے۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بدھ 14 اگست کو تمام بنک اور مالیاتی ادارے   بند رہیں گے۔