ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 شوبز ستارے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

کراچی(پی پی آئی)پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اولمپکس کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی ناصرف قوم بلکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز ستارے بھی خوب دادو تحسین کر رہے ہیں۔پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر شوبز ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔اداکارہ عائزہ خان اورہانیہ عامر نے تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کی تعریف کی، اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے بھی انسٹا گرام کی سٹوری پر ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سراہا۔اس کے علاوہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔