پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈکاپٹرز خریدنے کی منظوری

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کابینہ نے پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈکاپٹرز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے جدید کواڈکاپٹرز کی خریداری بارے محکمہ داخلہ پنجاب کی سمری منظور کر لی ہے۔  جدید کواڈکاپٹرز کی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے 20 سرویلنس کواڈکاپٹرز لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اسی طرح میانوالی، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے پے لوڈ لیجانے والے 7 کواڈکاپٹرز لیے جائیں گے۔ پے لوڈ لیجانے والے کواڈکاپٹرز ایک وقت میں 80 ایم ایم کے 2 مارٹر گولے ٹارگٹ پر داغ سکتے ہیں۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کواڈکاپٹرز کی خریداری سے کچے اور بارڈر ایریا میں قانون کی حکمرانی میں مدد ملے گی۔