اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے اور وہ تین ماہ یا مستقل طور پر یہ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آرکو سیکرٹری ریونیوکی ذمہ داریاں دینا ناگزیر تھا اور سابق چیئرمین امجد زبیر کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکرٹری ریونیوکاچارج تھا۔
Next Post
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن واپس پہنچیں گے
Fri Aug 9 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے۔قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔ارشد ندیم براستہ دبئی کل […]
