این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو شخص کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کر رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی تو عدالتیں قبول نہیں کرتیں پاکستان کے عوام شہداء کے مجسمے جلانے پر مشروط معافی کیسے قبول کر لیں؟ بانی پی ٹی آئی اب ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو ان کے دامن پر لگے سیاہ دھبے صاف نہیں ہو سکتے۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کرنل شیر خان اور ایم ایم عالم کی بہادری کی مثالیں آج بھی بھارت جیسا دشمن ملک دیتا ہے، ان بدبختوں نے ان قومی ہیروز کے مجسمے جلائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

Thu Aug 8 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے  13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دے رکھی تھی جسے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ […]