سبی/ ہرنائی(پی پی آئی) بلوچستان میں تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بارشوں میں کئی کلومیٹر حصہ بہہ گیا۔پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 94 کلومیٹر طویل سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بابر کچھ اور سپین تنگی کے درمیان تقریباً 50 کلومیٹر سے زائد حصہ متاثر ہوا۔ اس کی وجہ سے دونوں شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے تین کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ مرمت کا کا کام گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے لیکن مسلسل بارشوں کی وجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔