خیبر پختونخوا اور گلگلت  بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ

 گلگلت بلتستان (پی پی آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے(نے صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگلت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور گگلت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو، گھانچے، شگر اور ملحقہ علاقے میں رونما ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر دونوں شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل

Sat Aug 10 , 2024
سبی/ ہرنائی(پی پی آئی) بلوچستان میں تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بارشوں میں کئی کلومیٹر حصہ بہہ گیا۔پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 94 کلومیٹر طویل سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بابر کچھ اور سپین تنگی کے درمیان […]