صدر،وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں اقلیتی برادری کی خدمات کوسراہا

اسلام آ باد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن ہم قائداعظم محمد علی جناح کے گیارہ اگست 1947 کو اقلیتوں سے ان کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے بارے میں کئے گئیوعدے پر عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔صدر نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کریں اور پاکستان کو ایک مستحکم ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبیکے فروغ کیلئے کام کریں۔آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہینگی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے مختلف شعبوں میں دی جانے والی ان کی خدمات کوسراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے:احسن

Sun Aug 11 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کے اہم کردار پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔وہ آج (اتوار) لاہور میں ہونے والی سولہویں بین الاقوامی خوراک، مہمان نوازی اور مشروبات کی صنعتی نمائش اورکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو […]