کینٹربری نے اوٹاگو کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 69رنز سے ہرادیا

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں کینٹربری نے اوٹاگو کو69رنز سے شکست دے دی۔ کینٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کادوسرا بڑا اسکور211رنز ایک وکٹ کے نقصان پر بنالیا۔کینٹربری کے دونوں اوپنروں نیل بروم اور رونی ہیرا نے114رنز کی شراکت قائم کی۔ رونی ہیرا 42رنز بناکرآﺅٹ ہوئے نیل بروم نے 59گیندوں میں96رنز بنائے جبکہ ہینری نیکولس نے گیندوں کا سامناکرکے61رنز بنائے۔ اوٹاگوکی ٹیم جیسی رائیڈر کے بغیرکھیل رہی تھی اور18ویں اوور میں 142رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔

Next Post

کیون پیٹرسن کی اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش

Thu Nov 20 , 2014
لندن:انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم میں واپسی سے ناامید ہونے کے بعد اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش کردی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے حالیہ ایک سروے کے مطابق انگلینڈ میں 14سال کی عمر تک کرکٹ کی دلچسپی میں 7فی صد تک کمی ہوئی ہے، 2014میں مجموعی طور پر8لاکھ44ہزار ریکارڑ کی گئی جبکہ گزشتہ […]