امام مسجد نبوی کا دورہ ملک کے لئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم نے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے باعث فخر قرار دیا ہے۔لاہور میں ان کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ معزز مہمان کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسجد نبوی کے امام نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی رہنماؤں کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتی فورسزحق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

Mon Aug 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات رکھنے والی بھارتی فورسز اور پولیس بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو کھلے عام نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حقیقی مطالبے کے لئے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا […]