پاکستان کے طاہر جمیل کامن ویلتھ گیمز اسکواش ایونٹ کے ریفری نامزد

کراچی: پاکستان کے طاہر جمیل خانزادہ رواں برس شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں اسکواش ایونٹ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔ میگا ایونٹ 23جولائی سے 3اگست تک اسکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے طاہر جمیل کو ایونٹ کے لئے ریفری نامزد کیا ہے ۔ طاہر جمیل سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور 2004سے ریفری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔خانزادہ اس سے قبل بھی کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ریفری کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ۔

Next Post

جارحانہ اپیلوں پربھارتی بولر ہربھجن سنگھ پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ

Wed Jan 22 , 2014
موہالی: بھارتی کرکٹر اور پنجاب ٹیم کے کپتان ہربھجن سنگھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں کرناٹکا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران ہربھجن سنگھ نے حریف ٹیم کے بلے بازوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ جارحانہ انداز میں اپیل کی جس […]