نیویارک(پی پی آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی مخالفت کرتے ہوئے جامع اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن اقوم متحدہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اصلاحات کی حمایت, نئے اراکین کی ممکنہ توسیع کی مخالفت پاکستانی مستقل نمائندہ منیر اکرم نے کی، منیر اکرم اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں “بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی: تاریخی ناانصافی سے نمٹنے اور افریقہ کی مؤثر نمائندگی کو بڑھانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کر رہے تھے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کونسل میں نئے مستقل ارکان کی شمولیت کی مخالفت کا اعادہ کا, ایسا اقدام موجودہ عدم مساوات کو بڑھا دے گا, اور کونسل کی غیر فعالی کو مزید گہرا کرے گامنیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں بالخصوص افریقہ، عرب دنیا اور او آئی سی رکن ممالک کے ساتھ تاریخی ناانصافیوں کو دور کرنے کے لیے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاپاکستانی مستقل نمائندہ کا مزید کہنا تھاکہ ان نشستوں کو خطے کے اندر رکن ممالک کے درمیان گھمایا جا سکتا ہے, یا پھر او آئی سی, افریقی یونین، یورپی یونین، عرب لیگ جیسی علاقائی تنظیمیں بھی ان کی نمائندگی کر سکتی ہیں, سفیر منیر اکرم نے کونسل کی نمائندگی میں مساوات کے حصول کے لیے متبادل طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔