چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔ چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معیشت کی بحالی کیلئے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں بھاری سامان ضبط

Fri Aug 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملک بھر سے 41.4 میٹرک ٹن چینی، 365.2 میٹرک ٹن کھاد، 345.15 میٹرک ٹن آٹا،31ہزار 9سو 51 سگریٹ کے  اسٹاکس، 641 کپڑے کے تھان اور 0.13 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔پی پی آئی کے مطابق متعلقہ سرکاری اداروں نے کوئٹہ سے 4720، پشاور سے25ہزار 1سو 25 […]