کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید نے اعلان کیا ہے کہ ساتواں ادبی میلہ اتوار 18اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر امینہ سید نے بتایا کہ فیسٹیول میں داخلہ مفت ہے، منتظمین چاہتے ہیں اس کمیونٹی میں شامل ہر شخص کتابوں اور ادب سے محبت کرے، اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کرے اور ایونٹ سے بھر پور لطف اندوز ہو۔ کراچی ادب فیسٹیول میں عمر شاہد حامد، سفینہ دانش الٰہی، عائشہ باقر، کرسٹی میری لاڈر، آیوش پتھران، حدیل عبید، عروج ممتاز، عمیر عزیز سعید، سلمان فاروقی، ڈاکٹر عشرت حسین، فاروق حسن، محمود شام، امینہ سید اور حمید ہارون شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فیسٹیول میں کئی اہم اور مقبول کتابوں پر بھی بحث ہوگی۔