فیض حمید کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی زیر حراست

 سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں تحویل میں لیا گیا، ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،78500 پوائنٹس کی حد بحال

Thu Aug 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان ایکسچینج میں 78500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 755 پوائنٹس بڑھ کر 78632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔