Aراولپنڈی(پی پی آئی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے،سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، جیل سماعت میں جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماوں سے دور رہنیکی ہدایت کی گئی ہے،جیل میں رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائیگی۔