ڈاکٹر طاہر القادری جاپان کا5روزہ دورہ کریں گے

ٹوکیو(پی پی آئی)تحریک منہاج القران کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری جاپان کے5روزہ دورے پر 28 اگست کو جاپان پہنچ رہے ہیں۔اپنے دورہ جاپان میں علامہ طاہر القادری بڑے بڑے دینی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے جس کے  انتظامات مکمل ہیں۔  اس دورے میں سب سے اہم پیس اینڈ یونٹی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں 1500 افراد کے لیے جاپان کے گما کین کے اوتا سٹی میں ہال بک کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 20 سال کے طویل وقفے کے بعد جاپان آ رہے ہیں، ان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے ڈاکٹر حسن قادری اور ڈاکٹر حسین قادری کے علاوہ ان کے پوتے شیخ حماد بھی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بانی پی ٹی آئی کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ

Thu Aug 15 , 2024
Aراولپنڈی(پی پی آئی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے،سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، جیل سماعت میں جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماوں سے دور […]