اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29ستمبر کو شیڈول ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے پبلک نوٹس جاری کردیا۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کیے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 22 سے 26 اگست تک ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔