سائبر حملے روکنے کیلئے فائروال ضروری، پوری دنیا استعمال کرتی ہے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ نے سائبر حملے روکنے کے لیے فائروال ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں فائروال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہیے، ہم 5 جی کی نیلامی کی کوششوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل حکومت کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی اسپیڈ پر ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے، ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتہ چلے گا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، دنیا میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی اٹیکس ہورہے ہیں، سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

منشیات اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Thu Aug 15 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کی منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل موجوکا نے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست […]