منشیات اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کی منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل موجوکا نے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت علی وزیر کے وکیل مصدق خٹک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔یاد رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن آئندہ ماہ شروع ہو گا

Fri Aug 16 , 2024
نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن منگل 10ستمبر 2024سے شروع ہو گا جبکہ جنرل ڈیبیٹ کا آغاز 24ستمبر سے ہو گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز واقع نیویارک میں 22اور 23ستمبر کو جمع ہونگے۔پاکستان  اس موقع پر کشمیر سے متعلق منظور شدہ   اقوام متحدہ  کی قراردادوں […]